بچوں کی تربیت کون کرے
اپنے بچے سے ماں سے زیادہ کوئی پیارنہیں کرتا۔ ماں سے زیادہ بہتر اپنے بچوں کی تربیت کوئی نہیں کر سکتا۔ میں آپ کو ان شاء اللہ بتائوں گا کہ آپ یعنی ماں کیسے یہ ذمہ داری انجام دے سکتی ہیں۔ کیونکہ تربیت کرنا اللہ پاک نے والدین کےذمّہ لگایا ہے، ماں کی گود پہلی درس گاہ ہے۔
اللہ پاک کا قرآن پاک میں ارشاد پاک ہے : اور اپنے گھر والوں کو نماز کا حکم دو۔ اور خود بھی اس پہ ثابت قدم رہو، ہم تم سے رزق نہیں چاہتے، رزق تو ہم تمہیں دیں گے اور بہتر انجام تقوٰی ہی کا ہے۔ سورہ طٰہٰ آیت